نئی دہلی،24/مارچ (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) قومی دارالحکومت میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے سے متعلق اقدامات پر بحث کے لئے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال، نائب وزیر اعلی منیش سسودیا اور وزیر صحت ستیندر جین نے لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل سے منگل کو ملاقات کی۔
ایک افسر نے بتایا کہ لیفٹیننٹ گورنر کے دفتر میں ہوئی اس اعلی سطحی میٹنگ میں دہلی پولیس کے کمشنر ایس این شریواستو بھی موجود تھے۔
افسر نے بتایا کہ اجلاس میں کرونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے پیدا ہو رہی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اب تک دہلی میں کووڈ -19 کے 30 معاملے سامنے آ چکے ہیں۔